جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ فروری تک توسیع

جمعہ 24 جنوری 2020 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ فروری تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے فاضل جج محمد بشیر کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں