پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 24 جنوری 2020 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر شیری رحمن ارو سید فخر امام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی سے سی کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے صدر نشین ریاض فتیانہ نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پی اے سی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تربیت ہونی چاہیے، ڈیجیٹلائزیشن سے تمام ڈیٹا محفوظ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ کی روایتی اپروچ کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کور کرنے والے صحافیوں کی بھی تربیت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی اے سی حکومتی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ کمیٹی کو موثر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پی اے سی کو جرمانہ عائد کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی میں پبلک فنانس آفیسر بھی موجود ہونا چاہیے۔ محکمانہ آڈٹ کمیٹی (ڈی اے سی) کا سربراہ بھی متعلقہ محکمہ سے ہونا چاہیے کیونکہ وہی جوابدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے اجلاسوں کے لئے جگہ کم ہے، یہ اجلاس پپس میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں