پارلیمنٹ ہائوس میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2020 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پارلیمنٹ ہائوس میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے کل 7 مقامات کے پانی کی کوالٹی کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی دوسری ، تیسری اور چوتھی منزل پر لگے فلٹر پلانٹس کا پانی صحت کیلئے بہتر نہیں،پارلیمنٹ لاجز کے بلاک ایف، جی اور ایچ کا پانی بھی محفوظ نہیں،صرف پارلیمنٹ کے گراونڈ فلور پر لگے فلٹر کا پانی محفوظ قرار دیا گیا ہے ،،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ گاہے بگاہے پانی کا معیار چیک کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں