افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہیں، ایلس ویلز

پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے مالی وسائل کے انسداد کیلئے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتی ہوں، بیان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام اور اقتصادی اصلاحات کی کوشیشوں کے لیے ضروری ہے، بیان

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و ایشیائی امور ایلس ویلز نے کہاہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ ایک بیان میں ایلس ویلز نے کہاکہ افغانستان میں مستقل سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اہم قوت رکھتا ہے۔ ایلس ویلز نے کہاکہ میں ایف اے ٹی ایف کے تحت پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے مالی وسائل کے انسداد کیلیے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام اور اقتصادی اصلاحات کی کوشیشوں کے لیے ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کے خلاف مستقل و بلا امتیاز کاروائی کے لیے بھی اہم ہے۔

ایلس ویلز نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں یقینی بہتری دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہتری ڈیووس میں امریکی صدر کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اعلی سطح کی پرجوش اور مثبت ملاقات سے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری پاکستان میں اقتصادی شراکت داری کے ان شعبوں جہاں امریکہ پاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ہے اور تاریخی سرمایہ کار میں بہتری پر بات چیت ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں