454 ماڈل کورٹس نے 25 جنوری 2020 کو مجموعی طور پر 399 مقدمات کا فیصلہ کیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت ہفتہ کو بھی جاری رہا ، 454 ماڈل کورٹس نے 25 جنوری 2020 کو مجموعی طور پر 399 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ سہیل ناصر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل کے مطابق 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 28 اور منشیات کے 64 مقدمات یعنی 92 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل 327گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قتل کی11 اور منشیات کی35 اسلام آباد میں منشیات کے 4، سندھ میں قتل کے 16 اور منشیات کے 16، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 1 منشیات کے 9 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔1 مجرم کو سزایموت اور 10 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 35 مجرمان کو کل 71 سال10 ماہ 29 دن قید اور 3300510 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 123 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 131 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دئیے۔154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 176مقدمات کے فیصلے کر دئیے، تمام عدالتوں نی364 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 60 مجرمان کو 41سال، 1 ماہ اور 8 دن قید اور758206 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں