گزشتہ سال شاہ مراد شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 21.46فیصد کمی ہوئی

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2020ء) 31دسمبر2019ئ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران شاہ مراد شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 21.46فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر تادسمبر 2019ئ کے دوران شاہ مراد شوگر ملز کا بعد از ٹیکس منافع 307.6ملین روپے رہا ہے جبکہ اکتوبر تا دسمبر2018ئ کیلئے کمپنی کو 391.6ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح اکتوبر تا دسمبر 2018ئ کے مقابلہ میں اکتوبر تا دسمبر2019ئ کے دوران شاہ مراد شوگر ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 84ملین روپے یعنی 21.46فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں