موٹروے ایم 2- پر سیال موڑ کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،گاڑی میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) موٹروے ایم 2- پر سیال موڑ کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث گاڑی میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کا دھیان سڑک سے ہٹ جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے۔ تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حادثے کی شکار گاڑی ایبٹ آباد سے لاہور جا رہی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں