شاہد سلیم خان نے ایم ڈی سی ای او او جی ڈی سی ایل کا چارج سنبھا ل لیا

پیر 27 جنوری 2020 15:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) شاہد سلیم خان نے ایم ڈی سی ای او او جی ڈی سی ایل کا چارج سنبھا ل لیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہد سلیم خان نے ایم ڈی سی ای او او جی ڈی سی ایل کا چارج سنبھا ل لیا۔ پی ٹی آی گورنمنٹ نے شاہد سلیم خان کو تین سال کے عرصے کے لئے ایم ڈی سی ای او تینعات کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ شاہد سلیم خان شعبہ کے اعتبار سے ایم ایس پیٹرولیم انجینئرنگ میں امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں، شاہد سلیم خان کا آئل اور گیس انڈسٹری کا مختلف شعبوںں میںں. 36 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد سلیم خان نے ماڑی پیٹرولیم ، کویت پیٹرولیم ، ای این آی اٹالین کمپنی ، او جی ڈی سی ایل اور لاسمو آئیل پاکستان میں سینئر پوزیشنز پر کام کر چکے ہیں،شاہد سلیم خان نے اس سے پہلے دیگر تیل کمپنیوں میں بھی اپنی مہارت کا سکہ جمایا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ تیل اور گیس کی دنیا میں شاھد سلیم خان کا ماضی شاندار اور بے داغ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں