سینیٹ میں ترکی میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 27 جنوری 2020 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) سینیٹ میں ترکی میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان میں جب زلزلہ آیا تھا تو ترکی کے صدر اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان آئے تھے اور انہوں نے متاثرین کی مدد بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی میں حالیہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ چیئرمین کی ہدایت پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ہم بھی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں