وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس جائزہ اجلاس ‘

وڈیو کانفرنس کے ذریعے متعدی امراض کے عالمی ماہرین سے مشاورت کی گئی‘ تمام ایئرپورٹس اور زمینی راستوں پر سکریننگ انتظامات کا جائزہ لیا گیا

منگل 28 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت نوول کورونا وائرس جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وڈیو کانفرنس کے ذریعے متعدی امراض کے عالمی ماہرین سے مشاورت کی گئی جس کا مقصد مرض کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر وضع کردہ طریقہ کار سے آگاہی لینا تھا۔

تمام ایئرپورٹس اور زمینی راستوں پر سکریننگ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پانچ مزید سکینرز کا انتظام کر لیا گیا ہے جو پانچ سے چھ دن میں دستیاب ہو ں گے ممکنہ کیسسز کے سیمپل حاصل کرنے اور انہیں محفوظ انداز میں قومی ادراہ صحت پہنچانے کے طریقہ کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ سکریننگ کی مد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے اور اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اور ایئر لائن کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تا کہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں اور برقت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ممکنہ کیسسز کی آئسولیشن اور دیکھ بھال کے حوالے سے عالمی طور پر وضع کردہ معیار اور گائیڈلائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے تمام تروسائل برئے کار لائے جا رہے ہیں مربوط اور موثر اقدامات کوبھی یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں