پاک پی ڈبلیو ڈی عظیم ورکر یونین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

منگل 28 جنوری 2020 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سی ڈی اے ملازمین کی تنظیم مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے پاک پی ڈبلیو ڈی عظیم ورکر یونین کے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب عہدیداران نذیر احمد جاوید پیٹرن ان چیف ، چوہدری محمد رشید صدر،سیف اللہ علوی جنرل سیکرٹری ،رانا منور چیف آرگنائزر،غلام دائود خان مروت چیئرمین،خالد عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چوہدری محمد یٰسین نے نو منتخب اراکین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی عظیم ورکر یونین کی کامیابی محنت کشوں کا نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران محنت کشوں سے وابستہ تمام امیدوں کو پورا کرتے ہوئے ادارے اور ملازمین کی بہتری کے لیے پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں