امیراہلسنت مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

منگل 28 جنوری 2020 23:20

امیراہلسنت مولانا الیاس قادری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت برکاتہم العاالیہ کی چھوٹی ہمشیرہ کا گزشتہ روز انتقال ہوگیاہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ دعوت اسلامی کے فیضان مدینہ میں امیر اہل سنت کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بروز جمعرات بعد ہفتہ وار اجتماع تقریبا ساڑھے نو بجے دنیا بھر کے فیضان مدینہ میں ہوگی۔جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول شرکت کرینگے۔امیر اہلسنت کی ہمشیرہ کے انتقال پر ملک و بیرون ملک سے مذہبی۔سیاسی۔ سماجی تاجر برادری سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں