خواتین کی معاشی صورتحال میں بہتری سے ترقی کی رفتار بڑھانے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی، نارویجن سفیر

بدھ 29 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر جل گنر اریکسن نے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی صورتحال کی بہتری معاشرے کیلئے مفید ہے، اس سے ترقی کی رفتار بڑھانے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ منگل کو یہاں یو این ویمن پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نارویجن سفیر نے کہا کہ صنفی مساوات کی چیمپیئن نارویجن حکومت پاکستان میں یو این ویمن کی حمایت کرتی چلی آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو این ویمن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں میں مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 23 اضلاع میں 40 ہزار سے زائد خواتین اور خواجہ سرا اس شراکت داری سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ خواتین اقتصادی لحاظ سے بااختیار خواتین ہوں اور انہیں قیادت کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ پاکستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر یو این نٹ اوستبے نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں