وفاقی بیورو کریسی بڑے پیمانے پر افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز جاری

وفاقی سیکرٹریز، مینجنگ ڈائریکٹرز، چئرمینز سمیت 25 اہم ترین بیوروکریٹس شامل

بدھ 29 جنوری 2020 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) وفاقی بیورو کریسی بڑے پیمانے پر افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ۔وفاقی سیکرٹریز، مینجنگ ڈائریکٹرز، چئرمینز سمیت 25 اہم ترین بیوروکریٹس شامل ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویڑن ڈاکٹر سید پرویز عباس 3 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے،سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن معروف افضل 15 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔

سیکرٹری مزہبی امور محمد مشتاق احمد 31 مئی کو ریٹائر ہوں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہاں زیب یکم اگست کو ریٹائر ہوں گے۔چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سہیل الطاف 27 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔سیکرٹری آبی وسائل ڈویڑن محمد اشرف 2 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری انسانی حقوق ڈویڑن ربیعہ جویری آغا یکم دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈویڑن ڈاکٹر جمال یوسف 11 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکشن ڈویڑن شیر علی 2 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم ڈویڑن ڈاکٹر تنویر احمد 16 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 22 پیر بخش جمالی 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے شاہ رٴْخ نصرت 16 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔

او ایس ڈی گریڈ 21 محمد آصف 16 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔پنجاب حکومت تعینات گریڈ 21 راحیل احمد صدیقی 29 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے علی ممتاز 9 اکتوبر کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے سجاد احمد 16 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے جاوید اکبر 14 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔او ایس ڈی گریڈ 21 کے طاہر رضا نقوی 31 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔

گریڈ 21 تعینات پنجاب حکومت راحیل احمد صدیقی 29 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ڈاکٹر ناصر جاوید 14 فروری کو ریٹائر ہوں گے۔سپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن ڈاکٹر پرویز احمد 14 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر "پیپرا" فدا محمد وزیر 17 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 او ایس ڈی رضوان میمن 6 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد عابد جاوید او ایس ڈی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 محمد الیاس 27 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔بلوچستان حکومت تعینات گریڈ 20 کے فیصل ملک 25 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں