اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متحدہ عرب عمارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم کی ملاقات

بدھ 29 جنوری 2020 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) متحدہ عرب عمارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ عرب عمارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید پاِئیدار بنیادوں پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مکمل حمایت کرنے پر مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میں 177 دن کے لاک ڈوان اور بھارتی فوج کے مظالم کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

مسئلہ کشمیر ایک تصفیہ طلب معاملہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چایئے۔ اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔متحدہ عرب امارات میں 1.6 ملین سے زائد پاکستانی آباد ہیں۔ پاکستان اور عرب امارات کے مضبوط پارلیمانی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد محمد بن زید کے پاکستان کے حالیہ دورے نے پاکستان عرب امارات کے تعلقات کو تقویت دی۔

علاقائی امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کو اس خطے میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کے ساتھ گہرے پارلیمانی روابط ہیں۔متحدہ عرب امارات اپنے مسلم برادر ملک پاکستان سے ہر شعبے میں مدد فراہم کرنے کا خواہشمند ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں