ٰسپریم کورٹ ، ٹرین مسافر کو تشدد سے ہلاک کرنیوالے پولیس اہلکار ی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج

پیر 17 فروری 2020 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے ٹرین مسافر کو تشدد سے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار وسیم عباس کی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج کر دی ہے ۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس اعجازلحسن نے ریمارکس دیئے پولیس اہلکار وسیم عباس نے مسافر ٹرین میںسیٹ نہ دینے پرشہری سلیم خان کو تشدد کر کے ہلاک کیا تھا۔محکمہ ریلوے پولیس، فیڈرل سروس ٹریبونل نے پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔عدالت نے پولیس اہلکار وسیم عباس کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارچ کرتے ہوئے معمالہ نمٹا دیا ہے ۔۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں