آسٹریلیا مشرکہ علاقائی دیہی ترقیاتی پروگرام کیلئے پاکستان کو 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا، مفاہمتی یادداشت پردستخط

پیر 17 فروری 2020 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) قائم مقام سکریٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن حکومت پاکستان احمد حنیف اورکزئی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر اینڈریو کیمبل نے آسٹریلیائی سنٹر برائے بین الاقوامی زراعت ریسرچ (ACIAR) کے "کامیاب اور جامع دیہی ترقی و جدت کے لیے جاری پروگرام کے سلسلے میں ذیلی مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کیے جس میں بنگلہ دیش ، چین ، انڈونیشیا اور پاکستان شامل ہیں ًاس کے ذریعے مجموعی علاقائی ترقی اور باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانا اور آپس پالیسی فریم کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت ، آسٹریلیا 2022 تک تین سالوں میں مکمل ہونے والے اس پروگرام کے لئے 1.2 ملین آسٹریلوی ڈالر فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا مقصد بنگلہ دیش ، چین ، انڈونیشیا اور پاکستان میں دیہی علاقوں میں جدت پیدا کرنا اور اس کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی شہری آبادی موجودہ زمینی و انسانی وسائل، اور دیگر وسائل دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اس کے مقابلے میں دیہی ترقی و جدت کے ذریعے ایک جدید و مربوط زرعی نظام قیام کیا جائے گا جو مستقبل قریب میں زرعی مصنوعات کی تجارت کا فروغ اور مارکیٹ قیمت پر مبنی زرعی منصوعات کی فروخت کو ابھار ے گا۔ بہت سے ممالک دیہی علاقوں کی ترقی و جدت سے کے مختلف مراحل پر پہنچ چکے ہیں جیسا کہ چین (43 ) اور انڈونیشیا ( 46 ) اور بنگلہ دیش (65 ) جہاں دیہی آبادی کا حصہ زیادہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے دیگر علاقائی ممالک بھی دیہی ترقی کی منزل طے کر ے گے۔ تقریب کے اختتام پر سکریٹری ، اقتصادی امور ڈویڑن نے آسٹریلیائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نیکہا کہ پاکستان زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مستقل تعاون فراہم کرنے کے لیے آسٹریلوی حکومت کے مشکور ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں