بلوچستان کے وسائل صرف وہاں کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں،مولانا عبدالواسع

منگل 18 فروری 2020 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبوں کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے‘ بلوچستان کے وسائل صرف وہاں کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکہ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ ریکوڈک کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان آیا ہے۔ ماضی میں ریکوڈک کے حوالے سے ظالمانہ معاہدہ کیا گیا جب اٹھارہویں ترمیم ہوئی تو ہماری حکومت نے اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی عدالت نے اس بارے ہمارے فیصلے کو برقرار رکھا۔ بلوچستان کے وسائل وہاں کے عوام کے لئے صرف کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں