پی ایف یو جے کی کال پر آر آئی یوجے کا سندھ کے سنیئر صحافی عزیز میمن شہید کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کا مطالبہ

منگل 18 فروری 2020 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سندھ کے سنیئر صحافی عزیز میمن کیبہمانہ قتل کیخلاف پی ایف یو جے کی کال پر آر آئی یو جے نے نیشنل پریس کلب کیباہر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں پی ایف یوجے کیسیکرٹری جنرل ناصر زیدی ، سابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ ، صدر آر آئی یوجے عامر سجاد سید ،سابق صدر پریس کلب شکیل انجم سمیت جڑواں شہروں کے صحافتی تنظیموں اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سنیئر صحافیوں کی شرکت کی۔

پی ایف یو جے اور آر آئی یوجے نیمقتول صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے جوڈیشل کمشن کا مطالبہ کیاہے ، ناصر زیدی سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ جوڈیشل کمشن کا سربراہ سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں بنایا جائے ،واقعہ کی غیرجانبدار انہ تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی رہورٹ کا ٹائم لائن مقرر کیاجائے، انہوں نے تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا بھی مطالبہ کیاہے ،صحافیوں کے جانی ومعاشی تحفظ اور میڈیا کی آزادی کیلیے پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دیں گے ،سابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہاکہ عزیز میمن کا قتل صحافیوں کو خاموش کرانے کی سازش ہے ، انہیں کیمرے کی کیبل سے بہیمانہ قتل کرنے سے میڈیا کو پیغام دیاگیاہے کہ وہ اپنی زبان بند کرلیں ورنہ ان کے ساتھ عزیز میمن جیسا سلوک ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر آر آئی یوجے عامر سجاد سید نے مظاہرین سے خطاب میں کہاکہ عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری تک ملک گیر مظاہرے جاری رکھے جائیں گے اور تحفظ اور آزادی صحافت کی جنگ متحد ہوکر لڑی جائیگی۔ جنرل سیکرٹری آر آئی یوجے آصف علی بھٹی نے کہاکہ صحافتی برادری کسی ہر کوئی الزام نہیں لگا سکتی لیکن انصاف کا تقاضہ ہے کہ اس قتل کے ملزم پکڑے جائیں انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لیکر فوری آزادانہ تحیققات کرائیں اور شہید عزیز میمن کے گھر والوں کو تحفظ اور ان کی ممکن مدد کریں۔

مظائریسے سنیئر صحافیوں طارق عثمانی ، فوزیہ شاہد، علی رضا علوی، شاہ محمد ، اسد شر اور دیگر رہ نماوں نے بھی خطاب مظاہرے کے آخر میں شرجیل راو نیمقتول صحافی عزیز میمن مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں