عوام اور نوجوان نسل کے تعاون کے بغیر مکمل پولسینگ مکمل نہیں،ایس پی ٹریفک چوہدری خالدرشید

آئی ٹی پی کی ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم،کسٹ اور حلال احمر کے رضاکاروں میں اسناد کی تقسیم

منگل 18 فروری 2020 00:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایس پی ٹریفک چوہدری خالدرشید نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون اور نوجوان نسل کے بغیر مکمل پولیسنگ ناممکن ہے، نوجوان نسل ہمارا ساتھ دے تو آئی ٹی پی کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، عوام بالخصوص نوجوان نسل کا تعاون آئی ٹی پی کے ساتھ رہا تو آئی ٹی پی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیںگے اور وہ دن دور نہیں جب ہم اسلام آباد کے شہریوں اور روڈ یوزرز کی زندگیوں کو مکمل طور تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے اس مہم کے ذریعے مختلف کالجز ویونیورسیٹیز کے طلباء و طالبات اور دیگر اداروں کے اسٹاف رضاکارانہ طورپر آئی ٹی پی کے ساتھ ملکر عوام میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد گار ہیں اس سلسلے میںآج کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(CUST) اور حلال الحمرکی37 طلباء و طالبات نے رضاکارانہ طور پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ کام کرنے کا عرصہ مکمل کیا ،یہ رضا کار آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ شہر کے اہم شاہراہوں اور چوکوں اور دیگر مقامات پرروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے اس موقع پر طلباء و طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح عوام بالخصوص نوجوان نسل کا تعاون آئی ٹی پی کے ساتھ رہا تو آئی ٹی پی کارکردگی کو مزید بہتر بنا ئیںگے اور وہ دن دور نہیں جب ہم اسلام آباد کے شہریوں اور روڈ یوزرز کی زندگیوں کو مکمل طور تحفظ فراہم کر سکیں گے ،اس موقع پر رضا کارانہ خدمت کی مدت کو پورا کرنیوالے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(CUST) اورہلال احمرکے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں