پولیس کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، جھنگی سیداں سے تین ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

منگل 18 فروری 2020 00:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) تھانہ نون پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران جھنگی سیداں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن جن میں ایک کلاشنکوف، دو 12 بور گن شامل ہیں، برآمد کر لیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، دوسری جانب سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی، ملزم پتنگ فروشی کا ڈیلر ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا، ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو قبضہ مافیا اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہد ایات جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی غلام محمد باقر کی زیر نگر انی ایس ایچ اوتھا نہ نو ن عبد الرزاق معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے قبضہ مافیا کے خلاف مو ثر کا رروائی کر تے ہو ئے ایک مقدمہ میںملوث تین ملزمان کو جھنگی سیداں سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں ماجد خان، واجد خان اور لائق حسین شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف دو بارہ بور گن اور ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے، مزید تفتیش جا ری ہے۔ دوسری جا نب ایس ایچ او تھا نہ سبز ی منڈی سب انسپکٹر عمر ان حیدر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے پتنگ با زی کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے پتنگ فروش ڈیلر عمران ذوالفقار گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔

ملزم پتنگ فروشی کا بہت بڑا ڈیلر ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں