دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ شہادتیں راہیگاں نہیں جاہیں گی ، سلیم مانڈی والا

منگل فروری 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ شہادتیں راہیگاں نہیں جاہیں گی ۔ ایک بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ دھماکے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی اسطرح کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ دہشتگردی کی اس واردات میں شہید ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچائے، وزیر اعلی بلوچستان اس کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments