اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی، بین الصوبائی کار چورگینگ کے 4 ملزمان گرفتار،5 گاڑیاں برآمد

منگل 18 فروری 2020 00:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بین الصوبائی کار چورگینگ کے چار ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 5 چوری اور چھینی گئی گاڑیاں برآمد کر لی گئیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مسروقہ گاڑیوںکے پی کے مختلف اضلاع میں فروخت کر تے تھے، ملزمان نے جڑواں شہروں سمیت لاہور سے متعدد گاڑیاں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم فہد خان ای ٹی او آفس ایبٹ آ باد میں کانسٹیبل ملازم ہے جو چوری شدہ گاڑیاں خرید کرکے فروخت کرتا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقدانعامات دینے کا اعلان ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے وفا قی دارالحکو مت میں کارچوری کی روک تھام کیلئے اور کار چوری میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفٰی تنو یر کو دیا جنہوں نے انچارج کار سیل سب انسپکٹر لیاقت علی کی زیر نگرانی اے ایس آئیز منظور، گلزار منظور معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔

تشکیل دی گئی ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کار چوری میں ملوث بین الصوبا ئی گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں ذوالفقار ولد گل ولی سکنہ واپڈکا لو نی پشاور ،سجا د خا ن ولد سید رسول سکنہ غریب آ باد پشاور ، عبدالستار ولد شیر محمد سکنہ ڈھر نا ل ضلع اٹک ، فہد خا ن ولد ہما یو ںخا ن شامل ہیں ،ملزم فہد خا ن ای ٹی او آ فس ابیٹ آ باد میں کنسٹیبل ملازم ہے، جو چوری شدہ گا ڑ یا ں خر ید کرکے فروخت کر تا تھا، ملزمان کے قبضہ سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 5 چوری اور چھینی گئی گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ملزمان کے قبضہ سے مقدمہ نمبر14/20مو ر خہ 12-01-2020زیر دفعہ 381-Aت پ تھانہ رمنا اسلام آ باد،مقدمہ نمبر78/19مو ر خہ 19 15-03-زیر دفعہ 381-Aت پ تھا نہ رمنا اسلام آباد، مقدمہ نمبر38/14مو ر خہ18-03-2014زیر دفعہ392/34ت پ تھا نہ حیدر ی ما ر کیٹ کراچی، مقدمہ نمبر 64/08مورخہ05-02-2008زیر دفعہ 381-Aت پ تھانہ صادق آباد راولپنڈی ، مقدمہ نمبر98/11مو ر خہ11-12-11زیر دفعہ 381-Aت پ تھانہ راوی روڈ لاہور میں مسروقہ و چھینی گئی دو ٹویوٹاکر ولا ، ایک ہنڈا اور دو سوزوکی مہر ان کا ریں بھی بر آمد کرلیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مسروقہ گاڑیوں کے انجن اور چیسسز نمبر کو بھی تبدیل کرکے صوبہ کے پی کے کے مختلف اضلاع میں فروخت کر نے کے لئے دیتے تھے، ملزمان نے جڑواں شہر وں سمیت لا ہور اور کر اچی سے متعدد گاڑیاں چوری کر نے کا اعتراف کیا ہے، آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن اورڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں