حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،

کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری وزرات ہائوسنگ اینڈ ورکس تاشفین صٖفدر کی اے پی پی سے گفتگو

منگل 18 فروری 2020 12:09

حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزرات ہائوسنگ اینڈ ورکس کی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صٖفدر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، کشمیر کا مسئلہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت مشکل حالات میں ملی لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم بھارت کی غیر انسانی پالیسوں کیخلاف جدوجہد کی ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہوگا ۔ ا یک سوال کے جواب میں تاشفین صفدرنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس انداز میں کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں