تھانہ ترنول کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 2 سالہ حسن کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا

منگل 18 فروری 2020 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) تھانہ ترنول کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 2 سالہ حسن نامی بچے کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا، 2 سالہ بچے کو مسماة بی بی نامی خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اغواء کیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ وفاقی پولیس کے مطابق خان شیریں نامی شخص نے پو لیس کو اطلاع دی کہ مسماة بی بی نامی خاتون نے اپنے ساتھیوں سمیت میرے دو سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا ہے جسے بازیاب کرانے میں میری مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی صدر عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ ترنول انسپکٹر ارشد معہ ٹیم نے بچے کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور جدید ٹیکنالوجی دیگر ذرائع سے ملزم اختر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ملزم سے 2 سالہ حسن نامی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ والدین نے بچے کو اپنے درمیان پایا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا اوراور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں