تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں وفاقی پولیس کا بڑے سرچ آپریشن

منگل 18 فروری 2020 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) تھانہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں وفاقی پولیس نے بڑے سرچ آپریشن کے دوران 50 گھر، 200 مشکوک افراد کو چیک کیا، 10 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے تھانے منتقل کیا گیا، گرفتار ملزمان سے ایک پسٹل 30بور معہ ایمونیشن20 لیٹر الکوحل بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

وفاقی پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کی زیر نگرانی اے ایس پی حمزہ امان اللہ معہ پولیس ٹیموں کا تھانہ بہارکہو کے مختلف علاقوں میں گرینڈٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران پتنگ فروش ڈیلر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے سرچ آپریشن کے دوران 50 گھر 200 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، 10 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کیلئے تھانے منتقل کیا گیا، گرفتار ملزمان میں واجد، اویس اور زوہیب شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے ایک پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن 20 لیٹر الکوحل بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اس آپریشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ عوام نے آپریشن پر اعتماد کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے منشیات فروشی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر اقدامات بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں