فیملی کورٹس میں بچوں کو سہولیات فراہمی کیس،وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے، ہائی کورٹ کا حکم

منگل 18 فروری 2020 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیملی کورٹس میں بچوں کو سہولیات فراہمی کیس میں حکم دیا ہے کہ وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاق کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کچہری میں سہولیات نہ ہونے سے انصاف کی جلدی فراہمی کا نظام متاثر ہوا۔ عدالت نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ چیف جسٹس نے نمائندہ وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ یہ عدالتوں کی زمہ داری نہیں،آپ پہلے اپنے اختیار کو سمجھیں۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں