قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آٹی ٹی کا سوشل میڈیا رولز کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر ارکان کا سخت تشویش کا اظہار ، ناز بلوچ کا بائیکاٹ

وزارت آئی ٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 34ارب مانگ لیے ،آئی ٹی نے آٹھ سکیموں کیلئے 4ارب روپے کی تجویز دی ایس سی آو نے پیکا ایکٹ 2016 اور موبائل تصدیقی نظام کو پھیلانے کے لئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے

جمعرات 20 فروری 2020 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آٹی ٹی نے سوشل میڈیا رولز کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر ارکان کا سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو علی جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا رولز کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر ارکان کا اظہار تشویش کیا ۔

مہیش کمہار نے کہاکہ جس مقصد کیلئے آئے وہ ایجنڈے میں کیوں نہیں ۔ علی خان جدون نے کہاکہ دو مارچ کو سوشل میڈیا رولز پر ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس رکھیں گے ۔ مہیش کمہار نے کہاکہ کچھ ارکان نے ایجنڈا میں سوشل میڈیا رولز شامل نہ ہونے پر آج بائیکاٹ کیا ہے ۔سوشل میڈیا رولز ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر ناز بلوچ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نے کہاکہ ان کو اب بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

حکام نے آئی ٹی کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سال میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں حکومت سے 32ارب مانگے گئے ،حکومت کی جانب سے محض ترقیاتی فنڈز کی مدد میں بارہ ارب ملے ۔وزارت آئی ٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 34ارب مانگ لیے ،آئی ٹی نے آٹھ سکیموں کیلئے 4ارب روپے کی تجویز دی ،ٹیلی کام سیکٹر کیلئے 16ارب چالیس کروڑ کی تجویز دی گئی ۔

ایس سی او حکام نے بتایاکہ ایس سی او کے تین ارب تریسٹھ کروڑ کے منصوبے جاری ہیں ۔ حکام ایس سی او نے بتایاکہ سی پیک کے تحت خنجراب سے راولپنڈی تک 820کلو میٹر فائبر آپیٹکل لائن بچھا دی ،چھ ماہ میں حکومت کو اس منصوبے کا چالیس فیصد ریونیو بھی جمع کرا دیا ۔ایس سی آو نے پیکا ایکٹ 2016 اور موبائل تصدیقی نظام کو پھیلانے کے لئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔

حکام ایس سی او کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی اس منصونے سے موبائل ڈیوائسز رجسٹریشن کی جائے گی، پیکا ایکٹ کے دائرہ کار سے آزاد کشمیر اور گلگت میں بھی نظام تشکیل دیں گے۔حکام ایس سی او کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کو دونوں کاموں کی تکمیل کے لئے 5 سال درکار ہونگے، فائنر آپٹک کو پورے سی پیک کے تمام روٹس تک نیٹ ورک بچھایا جائیگا۔

حکام نے بتایاکہ کیبل انٹرنیٹ میں کوئی نقصان نہ ہو تو فائنر آپٹک کی لائف تقریبا 30 سال ہوتی ہے، ایس سی آو نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 8 منصوبوں کے لئے 10 ارب 75 کروڑ روپے مانگ لئے۔این آئی ٹی بی نے سمارٹ آفس بنانے کے منصوبے بنانے کی تجویز دیدی ،حکومت سے آئندہ بجٹ میں ستاون کروڑ مانگ لیے ۔ این آئی ٹی بی نے بتایاکہ واٹس ایب کی وجہ سے کئی افسران کا ڈیٹا چوری ہوا ،کابینہ نے سرکاری ملازمین کے موبائل واٹس ایپ پر پابندی عائد کی ہے۔

حکام کے مطابق متبادل پلیٹ فارم نہ ہونے ہم کچھ نہیں کر سکتے ،سمارٹ آفسز نہ ہونے ملازمین کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے ،ملازمین کو اسکائپ واٹس ایپ طرز کا پلیٹ فارم دیں گے ۔این آئی ٹی نے ملازمین کے متبادل پلیٹ فارم کی تیاری کے منصوبے کی منظوری کیلئے کمیٹی سے مدد مانگ لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں