قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی نے ایم ڈی سوئی سدرن کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

جمعرات 20 فروری 2020 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی نے ایم ڈی سوئی سدرن کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ۔ بدھ کو ہونے والے اجلاًس میں جے پر کاش نے کہاکہ ایم ڈی سوئی سدرن ایم این ایز سے نہیں ملتے ،ایم ڈی سوئی سدرن کو کمپنی سے دلچسپی نہیں بھاگنے کے چکر میں ہیں ۔جے پرکاش نے کہاکہ سندھ میں سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 20 گھنٹے کیلئے گیس ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین نے کہاکہ سوئی سدرن کی نویں منزل میں کیوں عام لوگ نہیں جا سکتے ۔کمیٹی نے ایم ڈی سوئی سدرن کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ۔ ڈی جی گیس نے کہاکہ سندھ کی گیس پیداوار ملکی پیداوار کا 51 فیصد ہے ،سندھ اس گیس کا چالیس فیصد استعمال کرتا ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ سندھ والے پوچھتے ہیں کہ وہ گیس پیدا کرتے ہیں انکے چولہے کیوں بند ہیں ،وزارت پیٹرولیم اور سوئی سدرن تسلی بخش جواب دیں ۔شازیہ مری نے کہاکہ سوئی سدرن کا ایم ڈی اس کمیٹی کو جوابدہ ہے ۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ایم ڈی سوئی سدرن کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں