وزارت قانون کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں، ترجمان وزارت قانون وانصاف

جمعرات 20 فروری 2020 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء)ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ ایک بیان میں ترجمان وزارت قانون نے کہاکہ سال 2014-2015 میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت انسانی حقوق ایک ہی وزارت تھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق بچوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے کام وزارت انسانی حقوق کے سپرد ہے۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق فندز کے استعمال اور بچوں پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر فیصلے وزارت قانون کا استحقاق نہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری قانون نے پی اے سی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں 7۔1 بلیئن کی گرانٹ کو سرنڈر کرنے کے حوالے سے بھی تسلی بخش جواب دیا۔ ترجمان کے مطابق گرانٹ کو مقررہ مدت کے اندر فائنانس ڈویڑن کے حوالے کیا گیا،پی اے سی کی سب کمیٹی نے سیکرٹری قانون کے جواب کو تسلی بخش قرار دے کر آڈٹ مشاہدے کو سیٹل کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں