بگڑتی معیشت بھوک افلاس کو جنم دے رہی ہے،معیشت کی حالت دن بہ دن بگڑنے سے لاکھوں افراد کا روزگار چھین رہاہے،بیگم نزہت صادق

حکومت جب سے اقتدار میں آئی عوام کاستحصال کیاجارہاہے ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی عملی اقدامات اٹھائے،سینیٹرو مرکزی صدرشعبہ خواتین مسلم لیگ(ن)

جمعرات 20 فروری 2020 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر ومرکزی صدر شعبہ خواتین بیگم نزہت صادق نے کہاہے کہ معیشت کی حالت دن بدن بگڑ رہی ہے، جس سے لاکھوں افرادسے روزگار چھین رہاہے جبکہ بے لگام مہنگائی نے اسی لاکھ افراد کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیاہے،موجودہ پالیسیوں کا تسلسل غربت میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق شہری علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں78فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 90فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے،پی ٹی آئی کے برسراقتدار آنے سے قبل قرضًوں اورواجبات کا حجم29.879 ارب روپے تھا جس میں 15ماہ میں11610ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔مسلم لیگی رہنما بیگم نزہت صادق نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں روزانہ پانچ ارب روپے ک قرضے لئے جارہے تھے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے روزانہ اوسطا" 7.7 اب روپے کے قرضے لئے جبکہ موجودہ حکومت نے 25ارب روپے روزانہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کو سات سوارب روپے کے ریونیو شارٹ کا سامناہے جوملکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے جس کے نتیجے میں عوام پر مزید ٹیکس یا منی بجٹ پیش کیاجاسکتاہے جس سے بے چینی ،عدم استحکام ،بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار میں بنیادی تبدیلیاں نہ کیں تو معیشت کو پہنچنے والے نقصان ناقابل تلافی ہوجائیں گے۔سینیٹرو مرکزی صدرشعبہ خواتین مسلم لیگ(ن)بیگم نزہت صادق نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کاستحصال کیاجارہاہے ،حکومت نئے نئے منصوبے بنانے کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی عملی اقدامات اٹھائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں