واٹس اپ ،فیس بک ، ٹویٹر پر حکومتیں نہیں چلاکرتیں،حکومتی وزراء کے تکبر،ضد اور حماقتوں نے ملک کا ہرشعبہ تباہ کردیا، حکومت سب اچھاکا راگ الاپ رہی ہے،چودھری رفعت جاوید

گندم ،آٹا،چینی بحرانوں کاسامناکرنا تبدیلی سرکار کی بس کی بات نہیں، 18ماہ میں ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کوئی ڈلیور نہیں کرسکے،مسلم لیگی رہنما وڈپٹی میئر اسلام آباد

جمعرات 20 فروری 2020 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنماوڈپٹی میئراسلام آباد چودھری رفعت جاوی نے کہاہے کہ ٹک ٹوک،واٹس اپ،فیس بک اور ٹویٹر پر حکومتیں نہیں چلاکرتیں بلکہ دن رات کام کرناپڑتاہے،جیسے قائد میاں نوازشریف نے وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاتھا،موجودہ حکمران یا د رکھیں ہماراقائد جلد واپس آئے گا،لنگرخانہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کئے کام صرف ایک ہی کیا وہ یہ کہ نوجوان نسل کو گالیاں سکھائیں۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈوزیراعظم عمران نیازی خود کہہ رہے ہیں کہ ملک کو مسائل کا سامناہے ،اپوزیشن کے بغیر حکومت کچھ نہیں کرسکتی،گندم ،آٹا،چینی،گیس بجلی بحرانوں کاسامناکرنا تبدیلی سرکار کی بس کی بات نہیں،عوا م کو الیکشن میں سبزباغ دکھائے گئے لیکن 18ماہ میں ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کوئی ڈلیور نہیں کرسکے،مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں تاریخی اضافہ ہوا ہے لیکن نالائق اورنااہل حکومت سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے مگر عوام مکمل باشعور ہیں اور وہ حکومتی ناکامی کو اچھی طرح پررکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاوید نے کہاکہ قوم ایک بحران سے نکلتی نہیں کہ دوسرے کاشکار ہوجاتی ہے،حکومت نے پہلے سستے داموں گندم باہر بھجوائی اور اب مہنگے داموں درآمدکررہی ہے،نومبر اور دسمبرہر سال آتے ہیں مگر اس طرح کے حکمران پہلی بار دیکھے ہیں ،آٹے کے بحران کے ذمہ دار عوام کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں،وزراء کی بدتدبیری اور نااہلی کی وجہ سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ قوم لنگر خانے نہیں،کارخانے چاہتی ہے کہ تاکہ انہیں عزت سے دو وقت کا کھانامل سکے،یہ کونسی پالیسی ہے کہ لوگوں کو ذلیل و خوار کرکے بھیک کی طرح انہیں کھاناکھلایاجائے،مارچ تک سندھ میں گندم کی نئی فصل آ جائے گی،حکومتی اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کی نام نہاد معاشی ٹیم مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے،وزراء ہی ایک پیج پر نہیں تو ان کے اتحادیوں کا ایک صفحہ پر ہوناتو دور کی بات ہے،حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں