سلیکٹڈ حکمرانوںکے نئے پاکستان میں عوام رُل گئے،وفاقی اور صوبائی وزراء ملک میں مہنگائی،بے روزگاری بانٹ کر بھی شرمند ہ نہیں،سردارمہتاب احمد خان

ہوشربا مہنگائی کے حوالہ سے محکمہ شماریات کے اعدادوشمار نااہل اورنالائق تبدیلی سرکار کے خلاف چارج شیٹ ہیں،مسلم لیگی رہنماو یوسی چیئرمین اسلام آباد

جمعرات 20 فروری 2020 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے نئے پاکستان میں عوام آٹے،چینی کیلئے رُل گئے،وفاقی اور صوبائی وزراء ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری بانٹ کر بھی شرمندہ نہیں،ملک میں مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے نااہل حکمرانوں نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے عوامی مسائل،شدید مہنگائی ،بے روزگاری نے نئے پاکستان کی حقیقت عوام پر عیاں کردی ہے،عمران نیازی نے عوام سے کئے ہوئے سارے وعدے فراموش کرکے ملک میںغربت کاسونامی برپا کردیاہے،ڈیڑھ سال میں ملک کا حشرنشرکرنیوالے کمال ڈھٹائی سے سب اچھا کی گردان جای رکھے ہوئے ہیں اور میں نہ مانوں کے مصداق عوامی مشکلات سے نظریں چرا رہے ہیں، حکمرانوں کی بدترین کاکردگی کی وجہ سے حکومت کے حامی بھی پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کیلئے حکومت کا دفاع ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماسردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ ہوشربامہنگائی کے حوالہ سے محکمہ شماریات کے اعدادوشمار نااہل اورنالائق تبدیلی سرکارکے خلاف چارج شیٹ ہیں،آج ملک نااہل ،نالائق اور غیرسنجیدہ ٹولہ کے رحم وکرم پر ہے،بجلی،گیس سے لے کردال،ٹماٹر،آٹا، گھی،چینی سمیت ہر چیز کے نرخ ڈبل ہوگئے ہیں اور ٹی وی فیس جو35روپے تھی اب 100روپے بڑھا کرغریب عوام پر 20ارب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی ،بے روزگاری اور آٹابحران سے بے حال عوام پرچینی اور گیس بم گرانابھی موجودہ حکومت کا غریب عوام کے خلاف اقتصادی ڈرون حملہ ہے،تبدیلی سرکار،مدینہ ریاست کی دعویدار حکومت بتدریج عام آدمی کو تمام بنیادی اشیائے ضروریہ اور تمام اشیاء خوردونوش سے محروم کرنے کے مشن پر رواں دواں ہے،قوم نے بھی دیکھ لیا ہے کہ نااہل ،نالائق اور سلیکٹڈ حکومت آٹا،دال ،گھی ،چینی سمیت ہرچیز عام آدمی کی پہنچ سے دور کرچکی ہے۔ یوسی چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ ان ہائوس تبدیلی ہویا عام انتخابات کا انعقاد تبدیلی سرکار کو گھر بھیجنالازم ہوچکاہے،عوام اب ایک دن کیلئے نااہل اور نالائق حکمرانوں کو برداشت نہیں کرناچاہتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں