بلوچستان ہائی کورٹ ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے بولان میڈیکل کالج کی سینئر رجسٹرار پوسٹ پر ایف پی ایس سی بلوچستان کی ریکمنڈیشن کیخلاف تعینات کرنے کے ایف پی ایس سی کے سفارش کردہ امیدوار کی بطور سینئر رجسٹرار تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 20 فروری 2020 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے بولان میڈیکل کالج کی سینئر رجسٹرار کی پوسٹ پر ایف پی ایس سی بلوچستان کی ریکمنڈیشن کے خلاف تعینات کرنے کے بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایف پی ایس سی کے سفارش کردہ امیدوار کی بطور سینئر رجسٹرار تعیناتی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ایف ایس سی بلوچستان اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے متاثرہ امیدوار وزیر احمد کی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹص کی سربرہای میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت ایف ایس سی کے بلوچستان کے چیئرمین نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ کمیشن نے ٹیسٹ انٹرویز کے بعد میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے وزیر احمد کو بطور سینئر رجسٹرار بولان میڈیکل کالج تعیناتی کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

جسے بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے نے اپنے 19ستمبر2019کے فیصلے میں مسترد کرتے ٹیسٹ انٹرویو میں کم نمبر لینے والے امیدوار کو مجوزہ سیٹ پر تعیناتی کے احکامات صادر کر دیئے۔ایف پی ایس سی کی طرف سے اہل امیدوار قرار دیئے جانے والے امیدوار وزیر احمد نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ مخالف امیدوار نے ایف پی ایس سی کے امتحان میں اس سے کم نمبر لئے۔

جس کے بعد ایف پی ایس سی کی طرف سے انہیں بطور سینئر رجسٹرار بولان میڈیکل کالج تعیناتی کی سفارش کی گئی۔بعد ازاں بلوچستان ہائیکورٹ نے حقائق کا ?گور جائزہ لئے بغیر ایف پی ایس کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے مخالف امیدوار اسلم مینگل کو بطور سینئر رجسٹرار تعیناتی کا حکم صادر کر دیا۔ہائیکورٹ کے حکم پر بطور سینئر رجسٹرار تعنیاتی پانے والے امیدوار اسلم مینگل کے وکیل کامران مرتضیٰ نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ اسلم مینگل کا تجربہ وزیر احمد سے زیادہ تھا۔

ایف پی ایس سی نے میرٹ خلاف وزیر احمد کی تعیناتی کی سفارش کی۔عدالت عظمیٰ ریکارڈ میں دستیاب دستاویزات کی پڑتال پر قرار دیا کہ بولان میڈیکل کالج کی سینئر رجسٹرار کی سیٹ پر تعیناتی کیلئے مقرر کردہ پیمانے پر دونوں امیدوار پوارا نہیں اترے۔بلوچستان ایف پی ایس سی نے تحریری امتحان میں نمایاں نمبر لینے والے امیدوار کی تعیناتی کی سفارش کی جو کہ درست ہے۔عدالت عظمیٰ نے اسلم مینگل کی بطور سینئر رجسٹرار بولان میڈیکل کالج تعیناتی کے بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیلیں نمٹا دی ہیں۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں