ترلائی سے اغواء ہونے والے دس سالہ عثمان کی لاش ملنے پر ورثاء کا احتجاج

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ترلائی سے اغواء ہونے والے دس سالہ عثمان کی لاش ملنے پر ورثاء نے ترامڑی چوک میں نعش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی، اہل خانہ نے بچے کی برآمدگی اور اغواء کاروں کی گرفتاری میں پولیس کی ناکامی پر شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دس سالہ عثمان کو 20 یوم قبل ترلائی سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا اور زیادتی کے بعد بچے کو قتل کر کے اس کی نعش ویرانے میں پھینک دی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس نے کارروائی کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لیا اور الٹا ورثاء کو ہراساں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول عثمان کے والد یونس کا تعلق مردان سے ہے اور وہ یہاں ٹریکٹر ٹرالی پر مزدوری کر کے اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پال رہا ہے۔ اہل علاقہ نے اور بچے کے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں