وفا قی پولیس نے چوری ، منشیا ت فروشی ، نا جا ئز اسلحہ اور پتنگ با زی میں ملوث15ملزمان کو گرفتار کرلیا

مسروقہ نقدی ، 500لیٹر الکو حل ، بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعرات 20 فروری 2020 23:31

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) وفا قی پولیس نے چوری ، منشیا ت فروشی ، نا جا ئز اسلحہ اور پتنگ با زی میں ملوث15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ، مسروقہ نقدی ، 500لیٹر الکو حل ، بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

تفصیلا ت کے بنی گالا انسپکٹر پولیس نے بحریہ انکلیو اور گردونواح میں چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لیا ، ملزمان میں اسد علی، اجمل،غلام حیدر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن ، نقدی اوردیگر اشیاء بر آمد کر لی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم ارشد سے شراب بر آمد کر لی ،جبکہ کھنہ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ضیاء مسجد کے قریبی علاقے سے دو پتنگ فروشوں قاسم اور شاہد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی ملزمان اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ترنول پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ دو منشیات فروش تنویر اور شفیق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 500 لیٹر الکوحل اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ،ملزمان پشاور سے اسلام آباد بڑی مقدار میں الکوحل سپلائی کرتے تھے ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 07مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ ۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں