ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ،چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی

جمعرات 20 فروری 2020 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔تفصیلات کے مطابق۔ بیٹ IMDC کے افسران سب انسپکٹر سلیم خان اور سب انسپکٹر عمران رحیم ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ایک مہران کار نمبری 6542 FDYکھڑی ملی جو کہ مشکوک لگ رہی تھی۔

(جاری ہے)

گاڑی کا بونٹ کھلا ہوا تھا اور گاڑی میں کوئی موجود نا تھا گاڑی میں سے بیٹری بھی نکالی گئی تھی گاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر ایک کاغذ ملا جس پر عرفان نامی شخص کا نام اور فون نمبر درج تھا رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کے گاڑی عرفان نامی شخص کی ہے اور وہ رات کو چوری ہوئی تھی جسکی FIR بھی تھانہ روات میں درج کی ہے عرفان صاحب کو کمپ میں بلایا گیا رو بروہ گواہان اور لوکل پولیس کی موجودگی میں گاڑی مالک کے حوالے کی گئی۔

عرفان نے موٹروے پولیس کی اس کوشش کو خوب سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔ ڈی آئی جی این -5 نارتھ زون محمد عالم شنواری نے افسران کی دیانت اور کوششوں کو سراہا اور اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو نبھاتے وقت این -5 نارتھ زون کے تمام افسران سے ایک جیسے معیارات کی توقع کی۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں