اسلام آ باد، سیکٹر آئی الیو ن سبز ی منڈی آ ڑھتی کی دوکا ن سے نقدی چوری کر نے والا ملزم گرفتار، 12لا کھ روپے کی مسروقہ رقم بر آمد

جمعرات 20 فروری 2020 23:31

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سبزی منڈی پولیس نے سیکٹر آئی الیو ن سبزی منڈی آ ڑھتی کی دوکا ن سے نقدی چوری کر نے والے ملزم کو گرفتار کرکے 12لا کھ روپے کی مسروقہ رقم بر آمد کر لی گئی۔ مدعی مقدمہ جب نماز کی ادائیگی کے لیے گیا تو ملزم نے اس کی عدم موجو د گی کا فائد ہ اٹھا تے ہو ئے اس کی دوکا ن سے یہ رقم چر ا لی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق عبدالسمیع جو کہ سبزی منڈی میں آ ڑھت کا کا روبار کر تا ہے اورنما ز کی ادائیگی کے لیے گیا تو اس کی غیر موجود گی میں دوکا ن سے نقدی12لا کھ روپے کی رقم چوری ہو گئی جس پر سبز ی منڈی پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ،اے ایس آئی محمد عارف معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے سبزی منڈی مارکیٹ کی دکان سے نقدی چوری کی واردات میں ملوث ملزم رستم سکنہ تحصیل کو ٹلی ستیا ں ضلع راولپنڈی حا ل ضیا ء مسجد کو ٹر یس کرکے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی مبلغ 12لاکھ روپے برآمدکر لی ، ملزم مدعی کی دوکا ن کے سامنے سبز ی کی ریڑھی لگا تا تھا اور جبکہ مدعی مقدمہ نما ز کی ادائیگی کے لیے گیا تو ملزم نے موقع کا فائد ہ اٹھا تے ہو ئے سیف سے نقدی چوری کر لی ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں