حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری

شہریوں سے خوش اخلاقی اور صبر اور تحمل سے پیش آئیں، سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر ہر صورت عمل کیاجائے،، ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید کی وارڈنز کو ہدایت

جمعرات 20 فروری 2020 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری، ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی اور صبر اور تحمل سے پیش آئیں, پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر ہر صورت عمل کیاجائے، رواں سال سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر5,647 ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے 2,200 کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے حادثات پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیںٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنانا، حادثات پر ہر ممکن قابو پانے اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی مہم جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور حادثات سے بچانے اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے خصوصی مہم جاری ہے اس مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اس خصوصی مہم میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جب کہ گاڑیوں کی بیک ،ہیڈ لائٹس اور اشارے خراب ہونے پر بھی کاروائی ہو گی مہم کے دوران روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید نے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کو عوام سے خوش اخلاقی ،صبر و تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں