پندرہ معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت10مارچ تک ملتوی

جمعرات 20 فروری 2020 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے پندرہ معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت10مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کے روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یوسف بیگ مرزا اور افتخار درانی اب وزیراعظم کے معاون خصوصی نہیں ہیں۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ کچھ فریقین کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ہیں باقی رہ گئے ہیں، انکو ہدایت کر دیں کہ عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں،ایک آئینی معاملہ عدالت عالیہ کے سامنے آ یا ہے ،اس پر فیصلہ تو کرنا ہے۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی مزید مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں