غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات سے قومی برآمدات میں سالانہ 15 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے،عمر احسن

جمعرات 20 فروری 2020 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈائولینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن نے کہا ہے کہ متنوع اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے قومی برآمدات میں سالانہ 10 تا 15 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ روایتی منڈیوں اور مصنوعات کی بجائے غیر روایتی مصنوعات کی برآمد اور نئی برآمدی منڈیوں تک رسائی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تجارتی وفود کے تبادلوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی تاکہ پاکستان برآمدکنندگان نئی منڈیوں میں اپنی مصنوعات متعارف کرا سکٰیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت معاونت کرے تو پاکستان گھریلو اشیاء کی برآمدات سے سالانہ 300 تا 400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ باآسانی کما سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوون، واشنگ مشینز اور دیگر گھریلو مصنوعات کی عالمی معیار پر تیاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استمعال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ روایتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ غیر روایتی مصنوعات کی تیاری اور نئی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 10 تا 15 ارب ڈالر کا بآسانی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائولینس ترکی کی کمپنیوں کے اشتراک سے جدید ترین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق گھریلو آلات تیار کر رہی ہے اور کئی ممالک کو برآمدات بھی کی جا رہی ہیں تاہم برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے حکومت کی سر پر ستی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں