چکوال سپننگ ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 21.6 فیصد اضافہ

جمعہ 21 فروری 2020 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چکوال سپننگ ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 21.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019 ء کے دوران چکوال سپننگ ملز کو 32.8 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 27 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران چکوال سپننگ ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں 5.8 ملین روپے یعنی 21.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں