واکنگ ٹریک ٹریل ون سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 22 فروری 2020 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وفاقی دارالحکومت میں واقع واکنگ ٹریک ٹریل ون سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پمز ہسپتال میں امانت کے طور پر رکھوا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹریل ون کے ایک طرف ایک شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضہ میں لے کر فوری طور پر پمز ہسپتال میں رکھوا دی اور ورثاء کی تلاش کی کوششیں شروع کر دیں۔ نامعلوم متوفی کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں