روس میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

ہفتہ 22 فروری 2020 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے روس میں منعقد ہونے والی 3روزہ عالمی تجارتی نمائش’’لی شو‘‘ میں شرکت کیلئی5مارچ2020ئ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی میلہ روس کے شہر ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں چمڑے کے ملبوسات و مصنوعات، فٹ ویئرز اور چمڑے کی صنعت کے کیمیکلز وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعہ قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ 3روزہ عالمی تجارتی میلا16 تا18 جون2020ئ کو منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں