اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے فیملی سپرنگ فیسٹیول 2020 ئ کے انتظامات مکمل

فیسٹیول 28فروری سے یکم پارچ تک ایف نائن پارک میں ہوگا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا فیملی سپرنگ فیسٹیول 2020 ئ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ٹریفک کے انتظامات کا پلان جاری کر دیا گیا ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 120افسران و جوان ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ٹریفک کو رواں رکھیں گے، جبکہ سیکورٹی کا بھی جامع پلان مرتب کیا گیا ہے،تاکہ آنے والی فیملیز کو کسی بھی پریشانی سے دور رکھا جائے، فیملی سپرنگ فیسٹیول کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کو خوب صورتی سے سجایا جائے گا،شہر میں قد آور پوسٹرز،بینرز،اور اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم چیف آرگنائزر اسلام آباد فیمی سپرنگ فیسٹول 2020ء نے پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی سپرنگ فیسٹیول جو کہ 28فروری سے یکم پارچ تک ایف نائن پارک میں ہونے جارہا ہے،تمام تر انتظامات مکمل ہیں، وہ ہماری نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرے گی،اس میں میوزک،فوک گلوکار عارف لو ہار،سحر علی بگا،سارہ رضا خان،سحر گل خان،فیضا مجاہد اور ملکو اپنے فن کا مظارہ کریں گے،جبکہ کھانے کے ساتھ ساتھ کلین اینڈ گرین،سائیکل ریس،میراتھن ریس،مزاحیہ مشاعرہ میں سلمان گیلانی،شہباز چوہان،خالد مسعود خان،اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید اپنے مزاحیہ کلام سے محظوظ کریں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ اس میں گورنمنٹ،وفاقی پولیس،ٹریفک،سی ڈی اے،ایم سی آئی،اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سلطان اینڈکو جو کہ اس کو آرگنائیزڈکر رہی ہے اور برین آئیڈیا ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کا ہے، وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

انشاء اللہ یہ ایونٹ سابقہ تما م ایونٹس کے ریکارڈ توڑے گا، ایونٹ میں ملک کے نامور گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،جبکہ مزاحیہ مشاعرہ میں ممتاز اور معروف شعراء اکرام اپنے کلام سے محظوظ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں