وزیر اعظم آج رواں سال کی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح میانوالی ضلع کے علاقے کٴْنڈیاں میں کریں گے، ملک امین اسلم

شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 25 کروڑ پودے لگانے جائیں گے، مشیر وزیر اعظم

ہفتہ 22 فروری 2020 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) مشیروزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ موسم بہار کے دوران ملک بھر میں 250ملین درختوں کے پودے لگائے جائیں گے، جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر شروع ہونے والی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان بروزاتوار23فروری کو ضلع میانوالی کے علاقے کٴْنڈیان میں کررہے ہیں۔

اس اعلی ا سطحی تقریب میں مشیر ملک امین اسلم سمیت، پنجاب حکومت کے اہم سیاسی نمائندے، اہم سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کے افسران و نمائندے شرکت کریں گے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ 23 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے کے طور پر ملکی سطح پر منایاجارہاہے اور اس ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ تیرہ لاکھ درختوں کے پودے ملک بھر میں لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے حوالے سے ملک بھر میں 440 تقاریب بروزاتوار منعقد کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ جنگلات کے سربراہ انسپیکٹر جنرل فاریسٹ محمد سلیمان خان وڑائچ نے کہا کہ اتوار سے شروع ہونے والی موسم بہارکی شجرکاری مہم جون 30تک جاری رہے گی اور اس دوران ملک بھر میں 25کروڑ درختوں کے پودے صوبائی حکومتوں کے تعاون سیلگائے جانے کا اہداف مقررکیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جس کے لیے تمامی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ موسم بہار کی شجرکاری کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کی جانب سے مقرر کیے گئے اہداف کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت کے شعبہ جنگلات کے سربراہ سلیمان خان وڑائچ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے موسم بہار کے دوران100 کروڑ درختوں کے پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جب کہ خیربرپختونخواہ 8 کروڑ 30 لاکھ پودے، ا?زادجموں و کشمیر 2کروڑ 34 لاکھ پودے، سندھ 2 کرو?ڑ پودے، گلگت بلتستان 1 کروڑ 10 لاکھ پودے، بلوچستان 90 لاکھ پودے اور باقی پودے دورے سرکاری اور غیرسرکاری ادارے لگائیں گے۔

تاہم، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے کہا کہ موسم بہار شجراری مہم کے دوران 25 کروڑ پودے وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت لگائے جارہے ہیں، جس کا خاص مقصد عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں کے سماجی، معاشی، صحت اور ماحولیات جیسے شعبوں پر مرتب ہونے والی منفی اثرات پر قابو پانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں