چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کا بچوں کو ملک واپس لانے کا مطالبہ

ہفتہ 22 فروری 2020 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے و الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو ملک واپس لایا جائے یا چین کے کسی دوسرے صوبے میں منتقلکیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین میں پھنسے طلبہ کے والدین نے کہاکہ کرونا وائرس جو کہ ایک موذی مرض ہے اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اپنے پاکستانی لوگوں کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا چاہیے ۔

والدین نے مزید کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وہاں پھنسے پاکستانی طالب علموں سے رابطہ کریں گے ، جبکہ دیگر ممالک کے بچے اپنے وطنوں کو واپس لوٹ چکے ہیں ، وہاں وہ پانی کے مسائل سے دوچار ہیں کھانے پینے کی اشیاء کی تنگی ہے ، یونیورسٹی والے بھی کہ رہے ہیں بچوں کو واپس لے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں