کورونا وائرس ،سی اے اے تمام ایئر لائنز مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانا یقینی بنائے،حسن ناصر جامی

پیر 24 فروری 2020 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) کورونا وائرس کے پس منظر میں ، سی اے اے اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام ایئر لائنز مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروائیں۔ یہ ہدایت وفاقی سیکرٹری ہوا بازی ، حسن ناصر جامی نے بروز سوموار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں استفسار کیا۔

وفاقی سیکرٹری نے عوام اور مسافروں کی سہولت کے معمول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہوائی اڈے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سامان ، دکانوں اور اسٹالز سے متعلق مسافروں کو دی جانے والی ہوائی اڈے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف دکانوں پر قیمتوں کی فہرستوں کا معائنہ کیا۔فیڈرل سیکرٹری نے بھی چائے کے مفت اسٹال کا بھی دورہ کیا۔

سی اے اے نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک روانگی میں مسافروں کے لئے مفت چائے کے اسٹال لگائے ہیں۔ فیڈرل سیکرٹری کو بارش کے پانی کی سے بننے والے کسانہ ڈیم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ انہوں نے راما ڈیم کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہیں ائیرپورٹ کی توسیع کے لئے زمین کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی گئی .فیڈرل سیکرٹری نے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا ارادہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایئر وائس مارشل تنویر بھٹی ، اے ڈی جی سی اے اے اور ایئر کموڈور سید ناصر رضا ہمدانی ، ڈی ڈی جی ریگولیشن موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں