کلین اینڈ گرین مہم کے تحت رواں موسم بہار میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،میئر اسلام آباد

پیر 24 فروری 2020 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت رواں موسم بہار میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارگلہ پارک ایف الیون تھری میں پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی، چیئرمین یو سی آئی نائن سردار مہتاب احمد خان، چیئرمین یوسی جی نائن ملک سجاد،راشدہ سہیل، فرزانہ کوثر، رفعت عظیم ممبر ایم سی آئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے رواں سال کی کلین اینڈ گرین کمپین کا آغاز آئی نائن سے شروع کیا ہے اور یہ پورے اسلام آباد میں جاری رہے گی اس سال کی گلین اینڈ گرین مہم کے تحت اسلام آباد میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ وہ اس مہم میں بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہم پانچ لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے درختوں کا لگانا بہت ضروری ہے ہم میئر اسلام آباد کے ساتھ ملکر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت لگنے والے پودوں کا ہدف پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں