اسلام آباد ہائیکورٹ ، لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اختیارات کے تعین سے متعلق میئر اسلام آباد کی درخواست کی سماعت، لوکل گورنمنٹ سے تحریری جواب طلب

پیر 24 فروری 2020 19:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اختیارات کے تعین سے متعلق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی درخواست پر سماعت 20مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے لوکل گورنمنٹ سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے میئر اسلام آباد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل میئر اسلام آباد بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیئے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی نے خط لکھ کرایم سی آئی کو اسلام آباد شہر کی صفائی سے روک رکھا ہے،اس درخواست میں ہم نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اختیارت کا تعین کرنے کے حوالے سے بھی استدعا کی ہے۔دوران سماعت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندے نے موقف اپنایا کہ صفائی سے روکنے والا خط وزرات موسمیاتی تبدیلی نے واپس لے لیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے حوالے تین درخواستیں جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، میئر اسلام آباد کی درخواست کو بھی ان کیسز کیساتھ سن لیا جائے۔عدالت نے لوکل گورنمنٹ کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں